ایران: جعلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک

صوبہ اصفہان میں جعلی شراب کی وجہ سے جمعرات کے دن سے اب تک 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1204465
ایران: جعلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک

ایران کے صوبہ اصفہان میں جعلی شراب کی وجہ سے جمعرات کے دن سے اب تک 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اصفہان کی میڈیکل سائنسز یونیورسٹی کی ریکٹر طاہرہ چنگیز نے ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ جعلی شراب پینے کی وجہ سے ہلاک ہونے والوں میں سے  2عورتیں ہیں علاوہ ازیں 20 متاثرہ افراد  ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان میں ماہِ مارچ میں بھی جعلی شراب پینے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں