بغداد کے بازار میں خود کش بم حملہ ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

بغداد پولیس حکام کے مطابق، صدر کے علاقے میں  واقع  جمیلہ مارکیٹ میں ہجوم کی موجودگی  کے دوران  خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑادیا

1198595
بغداد کے بازار میں خود کش بم حملہ ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع  بازار  میں خودکش بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

بغداد پولیس حکام کے مطابق، صدر کے علاقے میں  واقع  جمیلہ مارکیٹ میں ہجوم کی موجودگی  کے دوران  خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔

 خودکش دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

رواں سال 12 اپریل کو  بھی عراق کی انسداد دہشت گردی فورس  نے شمالی حصے ہمرین میں داعش میڈیا  مرکز  سمیت ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 30 اگست کو بھی مغربی عراق کے صوبے انبار میں القائم کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ داعش کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 50 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا  گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں