اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی طے ہو گئی ہے : حکومت فلسطین

حماس کے ایک رہنما کے علاوہ وہاں سرگرم اسلامی  جہاد کے ایک رہنما کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ یہ معاہدہ مصر کی جانب سے کرایا گیا ہے جس پر عملدرآمد مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے سے شروع ہوا

1195597
اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی طے ہو گئی ہے : حکومت فلسطین
gazze1.jpg

غزہ پٹی کے فلسطینی رہنماؤں نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بات اس معاہدے کے بارے میں معلومات رکھنے والے مصری حکام کے حوالے سے بتائی  گئی ہے۔

 یہ فائر بندی دو روز تک جاری رہنے والے جارحانہ اقدامات کے بعد عمل میں آئی ہے۔ جس کے  دوران 24 فلسطینی    شہید    جبکہ اسرائیل میں چار  شہری  ہلاک ہوئے۔

 اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا تاہم آج علی الصبح عمل میں آنے والے اس معاہدے کے بعد غزہ کے علاقے سے اسرائیل کی جانب کوئی راکٹ فائر نہیں کیا گیا۔

 دوسری جانب ، اسرائیلی فوج نے بھی ملک کے شمالی حصے میں رہائشیوں کے خلاف حفاظتی پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

یہ اقدامات اس بات کی علامت ہیں کہ جنگ بندی عمل میں آ چکی ہے۔

غزہ پٹی میں حماس کے ریڈیو الاقصیٰ نے بھی اس  خبر کی تصدیق کر دی  ہے تاہم اس بارے میں حماس یا غزہ ہی میں سرگرم اسلامک جہاد گروپ کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

اختتام ہفتہ پر ہونے والی جھڑپوں کے دوران غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب سینکڑوں راکٹ داغے گئے جبکہ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے علاقے میں کم از کم چار سو فضائی حملے کیے۔

 غزہ پٹی میں حکمران گروپ حماس کے ایک رہنما کے علاوہ وہاں سرگرم اسلامی  جہاد کے ایک رہنما کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ یہ معاہدہ مصر کی جانب سے کرایا گیا ہے جس پر عملدرآمد مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے چار بجے سے شروع ہوا۔

 



متعللقہ خبریں