شام: ادلب ٹینشن فری زون پر فضائی حملہ، 5 افراد زخمی

شام میں "ادلب ٹینشن فری زون " کے اندر واقع شہری آبادی پر رات کے وقت کئے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 شہری  زخمی ہو گئے

1182910
شام: ادلب ٹینشن فری زون پر فضائی حملہ، 5 افراد زخمی

شام میں "ادلب ٹینشن فری زون " کے اندر واقع شہری آبادی پر رات کے وقت کئے گئے فضائی حملوں کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 شہری  زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق ادلب ٹینشن فری زون کے اندر اور ادلب کے جنوب میں واقع تحصیل الریحا سے منسلک علاقے ارمے الجز ، بسین قل گاوں  اور جبل العربین  کے علاقے کے جوار میں رات کے وقت فضائی حملے کئے گئے۔  

سول ڈیفنس کی ٹیموں سے موصول معلومات کے مطابق حملوں میں ایک کنبے کے 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مخالفین کے ائیر کرافٹ ٹاور کی طرف سے بھی سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ  بیان میں کہا گیا ہے کہ لازکیہ کے حمیمم ائیر بیس سے اڑنے والے 2 روسی جنگی طیاروں نے ادلب کے علاقے ارمے الجز، بسین قل گاوں  اور جبل العربین  کے علاقے کے جوار میں حملے کئے۔



متعللقہ خبریں