ایسےہر اقدام کی مخالفت ہوگی جس کا منفی اثر ہمسایہ ممالک پر پڑے:عراق

عراقی  صدر  برہم  صالح  نے  کہا   ہے کہ ان کا ملک  ایسے کسی  منصوبے میں شامل نہیں ہوگا جو کہ ہمسایہ ممالک کے مفاد میں نہ ہو

1181833
ایسےہر اقدام کی مخالفت ہوگی جس کا منفی اثر ہمسایہ ممالک پر پڑے:عراق

 عراقی  صدر  برہم  صالح  نے  کہا   ہے کہ ان کا ملک  ایسے کسی  منصوبے میں شامل نہیں ہوگا جو کہ ہمسایہ ممالک کے مفاد میں نہ ہو۔

  عراقی ایوان صدر   کے مطابق ، صالح  نے  اس بات کا اظہار ایرانی سفیر عرج مسجدی سے ملاقات کے دوران  کیا ۔

انہوں نے  اس ملاقات میں خطے میں کشیدگی کو  کم کرنے   کا مطالبہ کرتےہوئے   کہا کہ  انسداد دہشت گردی اور انتہا پسندی    کے خلاف جنگ ہمارے مشترکہ  مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہم اپنے ہمسایہ ممالک  کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور ایسے ہر اقدام کی  مخالفت کرتے ہیں جس کا منفی اثر ہمارے ہمسایہ ممالک پر پڑے۔

 



متعللقہ خبریں