"اسرائیلی انتخابات"نیتین یاہو اور گانٹز دونوں کامیابی کے دعوےدار

اسرائیل میں کل ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور ان کے حریف سابق فوجی سبراہ ریٹائرڈ بینی گانٹز نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے ہیں

1180294
"اسرائیلی انتخابات"نیتین یاہو اور گانٹز دونوں کامیابی کے دعوےدار
Saib Ureykat.jpg

اسرائیل میں کل ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور ان کے حریف سابق فوجی سبراہ ریٹائرڈ بینی گانٹز نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے ہیں۔

خبر  کے مطابق، دونوں  رہنماوں  کو کنیسٹ کے انتخابات میں  ایک ہی جیسی  نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں  میں کہنا ہے کہ  نیتن یاہو جنرل بینی گانٹز کے مقابلے میں حکومت بنانے کی بہتر استعداد     رکھتے ہیں۔

کنیسٹ کے انتخابات کے اتبدائی اور غیر حتمی نتائج میں نیتن یاہو اور بینی گانٹز کو ایک دوسرے کے قریب ترین  قرار دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب ٹی وی رپورٹس  کا بھی کہنا ہے کہ  حکمراں جماعت"لیکوڈ" اور ان کے دائیں بازو کے اتحادی گروپوں نے120 کے ایوان میں 60 سے 66 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ بینی گانٹز اور ان کے اتحادیوں کو 54 سے60 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

اس دوران    تنظیم آزادی فلسطین کے  سیکریٹری جنرل  صائبد ایرکات   نے  کہا ہے کہ   دو ریاستی نظریئے کے حامیوں نے   ان ا نتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے ۔

 انہوں نے  ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ  انتخابی نتائج دیکھ کر لگتاہے کہ  اسرائیلیوں    نے نسل پرستوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ کینسیٹ میں  دو ریاستی نظریئے کے حامی ارکان  کی تعداد 18   ہونے کا امکان ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں