عراق: داعش کا حملہ ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک

صوبہ صلاح الدین میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ایک بچہ اور ایک فوجی ہلاک

1179668
عراق: داعش کا حملہ ایک بچے سمیت 2 افراد ہلاک

عراق کے صوبے صلاح الدین میں دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے میں ایک بچہ اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے ۔ دوسری طرف صوبہ عنبر میں جاری جھڑپوں میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صلاح الدین اور عنبر  کے پولیس شعبوں سے منسلک ذرائع کی طرف سے جاری کردہ بیانات کے مطابق صوبہ صلاح الدین  کی تحصیل شرقات کی ایک  چیک پوسٹ  پر راکٹ حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اور جائے وقوعہ کے اطراف میں موجود ایک بچہ ہلاک ہو گیا ہے۔

راکٹ فائر نگ کے مقام کی نشاندہی کے بعد  دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف صوبہ عنبر  کے مرکزی شہر رمادی سے 160 کلو میٹر مغرب میں عراقی فوج سے منسلک قبیلے الجغایفہ اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عراق میں داعش کے سلپر سیل ابھی تک موجود ہیں اور 2014 سے قبل  کی طرح شب خون  کی  تکنیک پر عمل پیرا ہیں۔



متعللقہ خبریں