امریکہ خود "دہشتگردی" کا سرپرست ہے:حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے  "پاسداران انقلابِ اسلامی" کو ایران کے محافظ قرار دیتے ہوئے امریکی فیصلے کے خلاف اُن کا دفاع کرتے ہوئے امریکہ کو دہشت گردی کا سر پرست کہا ہے

1179771
امریکہ خود "دہشتگردی" کا سرپرست ہے:حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی نے  "پاسداران انقلابِ اسلامی" کو ایران کے محافظ قرار دیتے ہوئے امریکی فیصلے کے خلاف اُن کا دفاع کیا ہے۔

 یاد رہے کہ  امریکہ  نے گزشتہ روز پاسداران انقلاب کو ایک ’غیر ملکی دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا تھا۔

قومی ٹیلی وژن سے نشر کردہ اپنے ایک خطاب میں روحانی نے کہا کہ ان پاسداران نے ایرانی عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

 روحانی کا کہنا تھا امریکہ پاسداران انقلاب کے خلاف  بغض رکھتا ہے اور اسی باعث اس نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

 روحانی نے امریکہ  کو عالمی دہشت گردی کا سرپرست بھی قرار دیا۔

 واضح رہے کہ  امریکی فیصلے کے رد عمل میں ایران نے بھی امریکی فوج کو ایک "دہشت گرد تنظیم" قرار دے دیا ہے۔



متعللقہ خبریں