چھ عدد ایف۔16 طیارے امریکہ سے عراق پہنچ گئے

امریکہ سے خریدے گئے طیارے بغداد کی بلد ائیر بیس پر پہنچ گئے ہیں: عراق وزارت دفاع

1178417
چھ عدد ایف۔16 طیارے امریکہ سے عراق پہنچ گئے

عراق کی وزارت دفاع نے امریکہ سے 6 عدد ایف۔16 طیارے وصول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ تحریری  بیان کے مطابق امریکہ سے خریدے گئے طیارے بغداد کی بلد ائیر بیس پر پہنچ گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ طیارے عراق اور امریکہ کے درمیان سمجھوتے کے دائرہ کار میں عراق لائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق اور امریکہ کے درمیان 2011 میں 36 عدد ایف۔16 جنگی طیاروں کی خرید کا سمجھوتہ طے پایا تھا۔



متعللقہ خبریں