برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ بری مشقوں کا آغاز

سعودی خبر رساں ایجنسی  ایس پی اے  کے مطابق ،  ان مشقوں کو"   صحرائی افواج 3کا نام دیا گیا ہے  جو کہ  گزشتہ روز  شروع ہو گئیں

1175342
برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ بری مشقوں کا آغاز

سعودی عرب  اور برطانوی فوجوں نے مشترکہ بری  عسکری مشقوں کا  آغاز کر دیا ہے۔

 سعودی خبر رساں ایجنسی  ایس پی اے  کے مطابق ،  ان مشقوں کو"   صحرائی افواج 3کا نام دیا گیا ہے  جو کہ  گزشتہ روز  شروع ہو گئیں ۔

 ان مشقوں کا مقصد   دو طرفہ عسکری تعلقات کو فروغ دینا اور  مشترکہ  جنگی صلاحیتوں میں اضافے سمیت جنگی منصوبہ بندی    میں تجربہ حاصل کرنا ہے البتہ ان مشقوں کے دورانئیے کے بارے میں تفصیلات  نہیں بتائی گئیں ۔

 دونوں ملکوں  کے درمیان آخری بار  25 نومبر تا 6 دسمبر 2018 کے درمیان  سبز پرچم نامی  فضائی مشقیں    ہوئی تھیں۔

 



متعللقہ خبریں