اسرائیل نے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ سن 2018 کے دوران غزہ میں مظاہروں کے دوران اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے

1154317
اسرائیل نے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی ایک  تفتیش کے مطابق، اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ سن 2018 کے دوران غزہ میں مظاہروں کے دوران اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا کیونکہ اسرائیلی  نشانے بازوں  نے  دانستہ طور پر  ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا جن کی شناخت بچوں، طبی ارکان یا صحافیوں کے طور پر واضح تھی۔

 مقبوضہ فلسطینی علاقے میں مظاہروں کے دوران فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن کے سربراہ سانتیاگو کینٹون کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی فوجیوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور ان میں ایسی خلاف ورزیاں بھی شامل ہیں جو جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی زمرے میں آتی ہیں۔



متعللقہ خبریں