سوڈان: کابینہ میں رد و بدل اورمظاہروں کا سلسلہ جاری

وڈانی صدر عمر حسن البشیر نے وزیر خزانہ معتز موسیٰ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ مصطفیٰ یوسف کا ملک کا نیاوزیر خزانہ مقرر کیا ہے

1151569
سوڈان: کابینہ میں رد و بدل اورمظاہروں کا سلسلہ جاری

سوڈانی صدر عمر حسن البشیر نے حکومتی اور سرکاری عہدوں پر نئی تقرریاں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

گزشتہ روز انہوں نے  وزیر خزانہ معتز موسیٰ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ مصطفیٰ یوسف کا ملک کا نیاوزیر خزانہ مقرر کیا ہے۔

معتز موسیٰ سوڈان کی معزول حکومت میں وزیراعظم تھے اور وزارت خزانہ کا قلمدان بھی انھی کے پاس تھا مگر اب دو روز میں انھیں ان دونوں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب خرطوم  سمیت دیگر شہروں میں صدر البشیر  کے خلاف مظاہرے جاری ہیں   ۔

مظاہرین امن کے نعرے لگاتےہوئے   اُن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں    جن کے احتجاج  میں  حفاظتی دستوں کی مداخلت نہ ہونے کے برابر ہے ۔

 صدر عمر البشیر نے  گزشتہ جمعہ کو ملک بھر میں ایک سال کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی تھی اور کابینہ کو تحلیل کرکے اس کی جگہ نئی نگران انتظامیہ مقرر کی ہےتاہم، انھوں نے دفاع ، خارجہ امور اور  قانون کے وزراء کو برقرار رکھا ہے۔

سوڈانی صدر نے ہنگامی حالت کے نفاذ کے ساتھ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو معزول  کرتےہوئے   ریاستی گورنروں کی جگہ فوجی عہدے داروں کو منتظم مقرر کیا ہے۔

انھوں نے پارلیمان سے بھی کہا ہے کہ وہ آئینی ترامیم پر بحث اور رائے شماری کو موخر کردے۔

بالفرض پارلیمان یہ ترامیم منظور کر لیتی ہے تو اگلے سال  منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں وہ ایک اور مدت کے لیے امیدوار بن سکیں گے۔

 



متعللقہ خبریں