لیبیا میں فضائی حملہ

جرنل خلیفہ ہافتر  سے منسلک  فورسز کے جنگی  طیارے کی طرف سے عباری شہر میں واقع الفیل پیٹرول  فیلڈ کی خالی اراضی پر فضائی حملہ

1142164
لیبیا میں فضائی حملہ

لیبیا میں تبروک  اسمبلی  کی حمایت کے حامل جرنل خلیفہ ہافتر  سے منسلک  فورسز کے جنگی  طیارے نے عباری شہر میں واقع الفیل  پیٹرول  فیلڈ  کی خالی اراضی پر فضائی حملہ کیا ہے۔

ہافتر  سے منسلک فضائیہ کے ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق طیارے نے رن وے کے قریب خالی زمین پر وارننگ حملہ کیا۔

فراہم کردہ معلومات  میں کہا گیا ہے کہ حملہ ہافتر کی طرف سے سول، فوجی اور تجارتی ائیر پورٹوں پر عائد کردہ لینڈنگ اور پرواز کی ممانعت  کی رُو سے اور پرواز کے لئے تیار طیارے  کے لئے وارننگ کے طور پر کیا گیا ہے۔

قومی مفاہمتی حکومت کی صدارتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرواز کے لئے تیار طیارہ ایک سول طیارہ تھا جو زخمیوں کو لے جا رہا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک دہشت گردی کا اقدام ہے اور بین الاقوامی قوانین اور  سمجھوتے ایسے کسی جرم کی اجازت  نہیں دیتے۔

بیان کے مطابق حملے کے خلاف تمام ضروری مراحل  اور سیاسی اقدامات  کا آغاز کروایا جائے گا۔

واضح رہے کہ جرنل ہافتر  سے منسلک "لیبیا نیشنل فورس" نامی مسلح گروپ نے 6 فروری کو  ملک کے جنوبی علاقے مرزوق کے شرارے پیٹرول فیلڈ   کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کیا تھا اور جنوبی علاقے کی تمام تجارتی اور سول پروازوں کے لئے حکم جاری کیا تھا کہ ان سے اجازت لے کر پرواز کی جائے۔



متعللقہ خبریں