نو ماہ بعد لبنانی حکومت کا قیام

تحریکِ مستقبل  کے لیڈر سعد حریری کی قیادت میں قائم ہونے والی نئی حکومت کا اعلان صدر مشل آون  کی منظوری کے بعد  کیا گیا

1136802
نو ماہ بعد لبنانی حکومت کا قیام

لبنان میں تقریباً 9 ماہ  کی کوششوں کے بعد نئی حکومت کا قیام عمل میں آیا ہے۔

لبنان میں 6 مئی 2018 کو عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے فرائض سونپے گئے وزیر اعظم سعد حریری  کابینہ کی فہرست کو پیش کرنے کے لیے کل شام بابِ دا صدارتی محل گئے۔

حریری کے بعد اسپیکر ِ اسمبلی نبیخ بیری  کی بھی صدارتی محل  میں آمد کے بعد سہہ فریقی  اجلاس ہوا۔

تحریکِ مستقبل  کے لیڈر سعد حریری کی قیادت میں قائم ہونے والی نئی حکومت کا اعلان صدر مشل آون  کی منظوری کے بعد  کیا گیا۔

کابینہ  کمیٹی کے سیکرٹری فواد فل فل نے صدارتی محل میں پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے  تیس رکنی  نئی حکومت کے ناموں کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ لبنان میں سیاسی طاقتوں کے مابین تنازعات کی بنا پر نئی حکومت کے قیام میں  9 ماہ کا عرصہ لگا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں