ہم نوجوانوں اور معاشرے کے مختلف اداروں کے ساتھ ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں: سوڈان حزب اقتدار

ہم نوجوانوں اور معاشرے کے مختلف اداروں کے ساتھ مختلف پیمانوں پر ڈائیلاگ کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہیں: نیشنل کانگریس پارٹی

1136418
ہم نوجوانوں اور معاشرے کے مختلف اداروں کے ساتھ  ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں: سوڈان حزب اقتدار

سوڈان میں حزب اقتدار نیشنل کانگریس پارٹی نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں اور معاشرے کے مختلف اداروں کے ساتھ مختلف پیمانوں پر ڈائیلاگ کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہیں۔

پارٹی کی سیاسی کمیٹی  کا اجلاس عبدالرحمٰن الخضر کی زیر صدارت دارالحکومت خرطوم میں  ہوا جس میں ملک کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

پارٹی کی طرف سے جاری کردہ اور سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SUNA میں شائع ہونے والے بیانات میں کہا گیا ہے کہ پارٹی دیہات اور تحصیلوں میں نوجوانوں، اداروں ، گروپوں اور سوسائٹیوں کے ساتھ ڈائیلاگ کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں موجود بحرانی صورتحال کے حل کے لئے نیشنل پارٹیوں کے ساتھ جاری ڈائیلاگ  بھی جاری رکھا جائے گا۔

سیاسی کمیٹی کے رکن احمد کورمینو نے بھی اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں اقتصادی بحران  کا سبب بننے والے مسائل  کے حل میں پیش رفت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے    کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی دیگر سیاسی پارٹیوں کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھے گی اور  مذاکرات کے دوام کے لئے عوام کے ساتھ رابطہ کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 19 دسمبر کو سوڈان  کے ساحلی شہروں عتبیرہ اور پورٹ سوڈان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جو ایک مختصر وقت میں متعدد صوبوں میں حکومت مخالف  مظاہروں میں تبدیل ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں