شہریوں پر حملہ کرنا بے ضمیروں کا کام ہے: لیس گرینڈ

یمن میں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کے مرکز پر توپ حملے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے

1134068
شہریوں پر حملہ کرنا بے ضمیروں کا کام ہے: لیس گرینڈ

یمن کے شمال مغربی شہر ہجہ میں بے گھر شہریوں کی پناہ گاہ پر توپ حملے کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ انسانی امداد کی کوآرڈینیٹر لیس گرینڈ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہجّہ سے منسلک تحصیل ہاراد  میں جنگ کی وجہ سے بے گھر ہونے والے افراد کے مرکز  پر توپ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 8 شہری ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے ہیں۔

گرینڈ نے اس بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ حملہ کس کی طرف سے کیا گیا ہے۔

انہوں نے  کہا ہے کہ یہ حملہ خوفناک اور بے معنی ہے۔ شہریوں پر حملہ کرنا بے ضمیروں کا کام ہے اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

گرینڈ نے کہا ہے کہ یمن میں جھڑپوں کے فریقین کو شہریوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکنہ کوشش کرنا چاہیے۔ یہ بے گھر انسان پہلے ہی بہت کچھ گنوا چکے ہیں اور ان پر حملوں کو کسی طرح حق بجانب ثابت نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ ایک طویل عرصے سے عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں پر قبضہ  کئے ہوئے ہیں۔

ملک میں سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمن کی حکومت کو تعاون فراہم کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں