مصر نے 3 فلسطینیوں کو رہا کردیا،حماس کا خیر مقدم

تحریک حماس نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ  حسام واتفہ، محمد  غیث  اور ایمن ملیحہ نامی  فلسطینی حماس  سیاسی بیورو  کے رکن  یحی سنوار کی کوششوں سے رہا کیے گئے جو کہ مصر سے اچھے تعلقات کی غمازی کرتے ہیں

1116545
مصر نے 3 فلسطینیوں کو رہا کردیا،حماس کا خیر مقدم

مصری حکومت  نے   کئی ماہ سے گرفتار 3 فلسطینیوں کو رہا کر دیا ۔

 تحریک حماس نے  اپنے بیان میں کہا ہے کہ    حسام واتفہ، محمد  غیث  اور ایمن ملیحہ نامی  فلسطینی حماس  سیاسی بیورو  کے رکن  یحی سنوار کی کوششوں سے رہا کیے گئے  ہیں۔

   حماس سیاسی بیورو    کے سربراہ اسماعیل حانیہ نے  کہا ہے کہ ان فلسطینیوں کی رہائی مصر سے قائم برادرانہ  تعلقات کے فروغ       کا  نتیجہ ہے۔

 واضح رہے کہ ان تینوں فلسطینیوں کو  رفاہ کی سرحدی چوکی  سے داخلے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا  ۔



متعللقہ خبریں