شام کی طرف سے اسرائیلی طیارہ مار گرانے کا دعوی، اسرائیل کی تردید

دعوی کیا گیا  ہے کہ شام کی سرکاری فوج نے اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا اور چار میزائل ہدف سے پہنچنے سے قبل تباہ کر دیے ہیں جس کی اسرائیل نے تردید کی ہے

1097850
شام کی طرف سے اسرائیلی طیارہ مار گرانے کا دعوی، اسرائیل کی تردید

دعوی کیا گیا  ہے کہ شام کی سرکاری فوج نے اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا اور چار میزائل ہدف سے پہنچنے سے قبل تباہ کر دیے ہیں۔

 دوسری جانب اسرائیل نے طیارہ مار گرائے جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

خبر کے مطابق، شامی دفاعی فوج  نے جنوبی دمشق کے فوجی اہداف پر اسرائیل کی طرف سے داغے متعدد میزائل فضاء میں تباہ کر دیے۔

دوسری جانب شامی  مخالفین  کا کہنا ہے کہ میزائلوں سے ایرانی نواز  گروپوں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

خطے کے دو  خفیہ ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے جس علاقے کو بمباری سے نشانہ بنایا ہے وہاں شامی فوج کا ایک مواصلاتی   مرکز  قائم ہے جس میں ایرانی ملیشیا اور حزب اللہ کے جنگجو موجود ہیں۔

درایں اثناء،اسرائیلی فوج کی طرف سے "ٹوئٹر" پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کی جانب سے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں کا دعوی بے بنیاد ہے۔

 شامی فوج کی طرف سے ایک گولہ داغا گیا جو وادی گولان میں گرا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے جہاں تک جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کی بات ہے تو وہ سرا سر بے بنیاد ہے۔

قبل ازیں شام کےسرکاری ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا تھا کہ فضائیہ نے اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں