ایران میں6٫4 شدت کا زلزلہ سینکڑوں افراد زخمی

ایران میں 6.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی جسکے نتیجے میں 500 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ملی ہیں

1094651
ایران میں6٫4 شدت کا زلزلہ سینکڑوں افراد زخمی

ایران میں 6.4 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی۔

اس  زلزلے کے نتیجے میں 500 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات  ملی ہیں ۔

خبر کے مطابق، ایران کے صوبے کرمنشاہ  میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں کئی مکانات و عمارتیں متاثر ہوگئیں اور  سینکڑوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کرمنشاہ میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کی شدت  درجہ ریختر پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

ایران کے ادارے ارضیاتی طبعیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سرپل ذھب سے 17 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا جس کی گہرائی 7 کلومیٹر تھی جبکہ امریکی ارضیاتی محکمے کے مطابق، زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کے بعد عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی  ۔

دوسری جانب عراقی دارالحکومت بغداد  میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  بھی کرمانشاہ  میں آنے والے 7.3 شدت زلزلے کے نتیجے میں 600 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں