سعودی عرب اپنے مجروح تائثر کو بہتر بنانے کے لئے ایک جرمن کمپنی کی خدمات لے رہا ہے

سعودی عرب اپنے مجروح تائثر کو بہتر بنانے کے لئے جرمنی میں ایک مشاورتی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے: بِلڈ ایم سونٹیگ

1095123
سعودی عرب اپنے مجروح تائثر کو بہتر بنانے کے لئے ایک جرمن کمپنی کی خدمات لے رہا ہے

سعودی عرب اپنے مجروح تائثر کو بہتر بنانے کے لئے جرمنی میں ایک مشاورتی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ہفتہ وار اخبار بِلڈ ایم سونٹیگ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد پرنس محمد بن سلمان شاہی خاندان کے بارے میں منفی آراء کو روکنے کے لئے 2015 سے جرمنی میں ایک WMP نامی   مشاورتی کمپنی کے ساتھ  مل کر کام کر رہے ہیں۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ پرنس محمد بن سلمان سعودی عرب میں  ایک جدیدیت کی حامی شخصیت دکھائی دیتے ہیں لیکن اس وقت وہ ایک بچوں کو بھوکا رکھنے والے، مخالفین پر تشدد کرنے اور انہیں وحشیانہ شکل میں قتل کرنے والے  کردار میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

جمال خاشقجی  قتل کی وجہ سے رائے عامہ میں شاہی خاندان کا تائثر مجروح ہونے کی وجہ سے  مذکورہ مشاورتی کمپنی کے ساتھ لاکھوں یورو  مالیت کا معاہدہ  کیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق مشاورتی کمپنی  سعودی عرب کے لئے ،جرمنی کے اہم صحافیوں، سیاست دانوں  اور کھیلوں سے متعلقہ شخصیات کے ساتھ  مختلف مذاکرات  و ملاقاتیں کر رہی ہے۔

خبر کے مطابق کمپنی کے روزنامہ فرنکفرٹ  الگمین  کو سعودی عرب کے حق میں اشاعتیں  دینے پر مائل کرنے  سے متعلق دعووں  کی فرنکفرٹ    الگمین  اخبار  نے تردید کی ہے۔



متعللقہ خبریں