ہم پر پابندیوں کا نفاذ وائٹ ہاوس کی اخلاقی پستی کا مظہر ہے: حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں، وائٹ ہاؤس کی اخلاقی اور سیاسی پستی کو ظاہر کرتی ہیں اور ہم ایران کے خلاف اس نئی سازش کو ناکام بنا دیں گے

1081502
ہم پر پابندیوں کا نفاذ وائٹ ہاوس کی اخلاقی پستی کا مظہر ہے: حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں، وائٹ ہاؤس کی اخلاقی اور سیاسی پستی کو ظاہر کرتی ہیں۔

خبر کے مطابق، ایران پر مزید امریکی پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا اسی تناظر میں ایرانی صدر نے ایسے اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کیخلاف اس نئی سازش میں کامیاب نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ، ایران کے خلاف سازش کررہا ہے جسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایران پر امریکی پابندیوں کو دنیا مسترد کرتی ہے۔

امریکی پابندیاں ایران کے تیل، جہاز رانی  اور مالیاتی شعبے پر نافذ العمل ہوں گی، 700 سے زائد شخصیات، کمپنیاں اور جہاز پابندیوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔

پابندیوں کا اطلاق ایران اور اس کے ساتھ کاروبار کرنے والے ممالک پر یکساں ہوگاتاہم ،عارضی طور پر آٹھ ممالک کو ایران سے تیل خریدنے کی اجازت ہوگی جن  میں جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، ترکی اور اٹلی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ  کی جانب سے ایران پر پہلے مرحلے کی پابندیاں رواں سال 7 اگست کو لگائی گئی تھیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران کے سامنے سات شرائط پیش کی ہیں  اور ہے کہ ایران عسکریت پسندوں کی حمایت اور بیلسٹک میزائل کی تیاری مکمل بند کرے



متعللقہ خبریں