اسرائیل نے رات بھر غزہ پر فضائی حملے کیے

اسرائیلی لڑاکا طیاروں  اور ہیلی کاپٹروں نے غزہ میں حماس کے 80 اہداف کو نشانہ بنایا

1076644
اسرائیل نے رات بھر غزہ  پر فضائی حملے کیے

اسرائیل نے کل شام  سے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی  سے اسرائیل کی حدود میں راکٹ داغے جانے کے جواز میں غزہ کے بعض مقامات پر فضائی حملے کیے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں  اور ہیلی کاپٹروں نے غزہ میں حماس کے 80 اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی  کہا  گیا ہے کہ کل شام سے غزہ سے اسرائیل کی سرحدوں کے اندر 30 راکٹ داغے گئے   جن میں سے 10 کو آئرن ڈوم دفاعی نظام کی مدد سے ناکارہ بنا دیا گیا جبکہ  باقی ماندہ راکٹوں  کی اکثریت  خالی اراضی پر آن گری۔

غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے سے  ایک اسپتال کو نقصان  پہنچا ہے۔

اس حملے کی مذمت کرنے والے القدرہ   نے بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ  یہ غزہ  کے اسپتالوں اور طبی عملے کو  تحفظ فراہم کرنے کی کوششیں کریں۔

غزہ کے  فلسطینی طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے بم حملوں میں اب تک  کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

غزہ کی اسلامی جہاد تحریک  کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے معصوم انسانوں کا قتل کرنے  کے سامنے مزاحمتی گروپ ہاتھ باندھے نہیں بیٹھیں گے۔

دریں  اثناء غزہ کی سرحدوں پر کل ہونے والے پر امن مظاہروں  میں اسرائیل کی مداخلت سے 5 فلسطینی شہید جبکہ بچوں کی اکثریت سمیت 180 افراد زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں