اردن، سیلاب کی زد میں آنےسے 18 افراد ہلاک

اُردن کے شہری دفاعی وفد کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق 37 طالب علموں  سمیت 44 افراد کے سوار ہونے والی بس  سیلاب  کے ریلے کی زد میں آگئی

1075909
اردن، سیلاب کی زد میں آنےسے 18 افراد ہلاک

اُردن کے  مغرب میں بحیرہ مردار کے علاقے  میں طالب علموں  کے سوار ہونے والی ایک بس اور بعض دیگر لوگوں  کے  سیلاب  کی زد میں  آنے  سے 18 افراد جان بحق ہو گئے۔

اُردن کے شہری دفاعی وفد کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق 37 طالب علموں  سمیت 44 افراد کے سوار ہونے والی بس  سیلاب  کے ریلے کی زد میں آگئی۔  علاوہ ازیں علاقے  کے بعض مکین بھی  سیلاب کے ریلے میں  پھنس گئے جس  سے  18افراد  کی اموات ہوئیں۔

لا پتہ  12 افراد کی تلاش کے لیے  امدادی کاروائیاں  جاری ہیں تو فوجی ہیل کاپٹر بھی فضا  سے  اس کام میں ہاتھ  بٹا  رہے ہیں۔

دریں اثناء اس آفت کے بعد شاہ اردن  عبداللہ دوئم نے اپنے مجوزہ دورہ بحرین کو ملتوی کر دیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں