ایران جوہری طاقت نہ بننے پائے: اسرائیل اور جرمنی کا مشترکہ موقف

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی اور اسرائیل اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری  اسلحہ  حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے

1062727
ایران جوہری طاقت نہ بننے پائے: اسرائیل اور جرمنی کا مشترکہ موقف

جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے کہا ہے کہ جرمنی اور اسرائیل اس بات پر متفق ہیں کہ ایران کو کبھی بھی جوہری  اسلحہ  حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

 القدس میں اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین  نیتن یاہو کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکل کا مزید کہنا تھا کہ اس اتفاق رائے کے باوجود دونوں ممالک اس ہدف کے حصول کے طریقہ کار پر متضاد رائے رکھتے ہیں۔

 اسرائیل کے یک روزہ دورے کے دوران  القدس  میں موجود جرمن چانسلر نے کسی فلسطینی رہنما سے ملاقات نہیں کی۔

 چانسلر کے ساتھ اُن کی کابینہ کے چند وزراء بھی اسرائیل گئے تھے  جنہوں نے دو طرفہ  مذاکرات کے دوران اپنے اپنے ہم منصب اسرائیلی وزرا٫ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں