ملک میں نئی حکومت جلد قائم ہوگی، سیاسی رسہ کشی کا وقت نہیں:سعد الحریری

لبنان کے نامزد وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ وہ   1 ہفتے  یا   10روز کے  اندر  نئی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے  جبکہ  حکومتی تشکیل کے معاملے کو صدر میشال  عون کے ساتھ زیر بحث لایا گیا ہے

1063107
ملک میں نئی حکومت جلد قائم ہوگی، سیاسی رسہ کشی کا وقت نہیں:سعد الحریری

لبنان کے نامزد وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ وہ   1 ہفتے  یا   10روز کے  اندر  نئی حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے  جبکہ  حکومتی تشکیل کے معاملے کو صدر میشال  عون کے ساتھ زیر بحث لایا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا جلد از جلد قائم ہونا ملکی اقتصادی مشکلات کو کم کرنے کے لیے بھی ضروری ہے۔

 الحریری کے مطابق، لبنان، اقتصادی صورت حال کے تناظر میں سیاسی رسہ کشی کو اب مزید برداشت نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ لبنان میں رواں  سال  مئی میں پارلیمانی انتخابات ہوئے تھے  مگر  سیاسی تعطل کی وجہ سے  حکومت کا قیام ممکن نہیں ہو سکا ہے۔



متعللقہ خبریں