ایران کی طرف سے پومپیو اور الجیبوری کے بیانات کے خلاف ردعمل

امریکہ ایران کے خلاف غیر حقیقی دعووں سے پیچھے نہیں ہٹ پا رہا اور واشنگٹن انتظامیہ عراق  میں حکومت کے قیام کے دوران منصوبے بنا رہی ہے: بہرام قاسمی

1059341
ایران کی طرف سے پومپیو اور الجیبوری کے بیانات کے خلاف ردعمل

ایران نے امریکہ کے وزیر خارجہ  مائیک پومپیو اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجیبوری کے تہران انتظامیہ سے متعلق جاری کردہ بیانات کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ پومپیو کے یہ الفاظ کہ "عراق کے شہر بصرہ میں  امریکی قونصل خانے میں خدمات نہیں دی جائیں گی اور کسی قسم کے حملے کی صورت میں ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا" مضحکہ خیز اور مشکوک ہیں۔

بہرامی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف غیر حقیقی  دعووں سے پیچھے نہیں ہٹ پا رہا اور واشنگٹن انتظامیہ عراق  میں حکومت کے قیام کے دوران منصوبے بنا رہی ہے۔

قاسمی نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ الجیبوری کے اس بیان پر بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے کہ جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے ایران کو اپنی توسیعی سیاست  کو چھوڑنا ہو گا"۔

انہوں نے ریاض انتظامیہ  پر دہشت گردی کے ساتھ تعاون کر نے کا بھی الزام لگایا  ہے۔

قاسمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے "متعصب"  افکار اور ان افکار کا پروپیگنڈہ دہشت گردی  کے اہم ماخذ ہیں ۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ریاض انتظامیہ  متحدہ عرب امارات اور اسرائیلی لابی کے ساتھ مل کر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی پالیسیوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور ان ممالک کی طرف سے مہیا کئے جانے والے کئی ملین ڈالر کے ساتھ واشنگٹن انتظامیہ اپنی خارجہ سیاست کو جنگوں اور عدم استحکام پھیلانے کے لئے استعمال کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں