یمن:مختلف حملوں میں حوثیوں کے اہم لیڈروں کی ہلاکتوں کا دعوی

یمن کی سرکاری فوج نے البیضاء اور الحدیدہ  شہروں  میں تازہ کارروائیوں  کے دوران  متعدد حوثی لیڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے

1059070
یمن:مختلف حملوں میں حوثیوں کے اہم لیڈروں کی ہلاکتوں کا دعوی

یمن کی سرکاری فوج نے البیضاء اور الحدیدہ  شہروں  میں تازہ کارروائیوں  کے دوران  متعدد حوثی لیڈروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمن کے عسکری ذریعے کے مطابق، البیضاء میں فوج کی کارروائیوں میں حوثی کمانڈر جمال یحییٰ الدیلمی، محمد العنسی اور مطر محسن مقدم جب کہ الجوف میں عبدالکریم علی العزی کو ہلاک کیا گیا۔

العزی حوثیوں کی امداد ی تقسیم کا  نگراں  تھا۔

مغربی ساحلی  بندرگاہ  الحدیدہ میں عرب اتحادی فوج کے تعاون سے حوثیوں کی چھاؤنیوں اور کیمپوں پر تباہ کن حملے کیے گئے۔

 البلاکمہ اور محوی کے مقامات پر حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا۔

محوی کے مقام پر کی گئی کارروائیوں میں  درجنوں  جنگجو زخمی ہوگئے جب کہ الملاجم اور المحوی میں اسلحہ کے ذخائر کو بھی تباہ کیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں