ایران: حملے میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے

امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب حملے کے ذمہ دار ہیں، حملے کے مقابل خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی: ابوالفضل شکارچی

1054852
ایران: حملے میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کا ہاتھ ہے

ایران کے شہر اہواز میں کل کئے گئے مسلح حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کی طرف سے جاری کردہ خبر کے مطابق کل مسلح حملے میں ایران۔عراق جنگ کی سالانہ یاد کی مناسبت سے اہواز میں منعقدہ فوجی مارچ پاسٹ  کی تقریب کو ہدف بنایا گیا ۔

حملے  میں ہلاک ہونے والے 25 افراد میں ایک کرنل اور ایک کیپٹن سمیت 17فوجی بھی شامل ہیں جبکہ 60 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملے میں جریدہ عصرِ جنوب کے رکن صحافی یونس پُرہولو بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایرانی فوج پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف  کے مطابق حملہ الاہوازیہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔

شریف نے دعوی کیا ہے کہ اہوازیہ گروپ کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔

ایران کے جنرل اسٹاف کے ترجمان بریگیڈئیر ابوالفضل شکارچی  نے بھی امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور کہا ہے کہ ان اقدامات  کے مقابل خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی۔

شکارچی نے کہا ہے کہ 4 حملہ آوروں نے  حملے میں استعمال کیا گیااسلحہ چند روز قبل خلیج بصرہ  کے ممالک سے حاصل کیا اور  اسے اس جگہ چھپایا کہ جہاں تقریب  کا انعقاد ہونا تھا۔

ترجمان کے مطابق 4 حملہ آوروں میں سے 3 جائے وقوعہ پر اور چوتھا ہسپتال  پہنچ کر ہلاک ہو گیا ہے۔

ایران کی قومی اسمبلی کے کمیشن برائے سکیورٹی اور خارجہ سیاست  کے ترجمان علی نجفی نے کہا ہے کہ اہواز کے حملے پر آج متوقع اجلاس میں غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الاہوازیہ کے نام سے پہچانی جانے والی اہواز پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ  ایک علیحدگی پسند تنظیم ہے جو ایران کے جنوب مغرب میں ایک آزاد عرب انتظامیہ قائم کرنے  کا ہدف رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں