غزہ میں اسرائیل کی فائرنگ،دو فلسطینی شہید درجنوں زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر ’حق واپسی‘ کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو امدادی کارکن شہید اور  سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے

1030400
غزہ میں اسرائیل کی فائرنگ،دو فلسطینی شہید درجنوں زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر ’حق واپسی‘ کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو امدادی کارکن شہید اور  سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غزہ کی مشرقی سرحد پر اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جمعہ کے روز کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مشرقی رفح کے مقام پر  دو  فلسطینی امدادی کارکنوں کو گولیاں ماری گئیں۔

گولیاں ان  کے سینے میں لگیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک سو سے زائد فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں