اسرائیلی مصنوعات کی درآمد پرپابندی،صیہونی وزیر دفاع نےسفارت خانہ بند کرنے کی دھمکی دےدی

آئرش سینیٹ نے  مقبوضہ  دریائے اردن کے یہودی آباد کاروں کی تیار کردہ مصنوعات کی درآمد اور ان کی فروخت پر پابندی لگادی جس کے جواب میں وزیر دفاع آویگادور لائیبیر مین نے آئر لینڈ سے سفارتی تعلقات توڑنے کی  دھمکی دے دی

1011694
اسرائیلی مصنوعات کی درآمد پرپابندی،صیہونی وزیر دفاع نےسفارت خانہ بند کرنے کی دھمکی دےدی

آئرش سینیٹ نے  مقبوضہ  دریائے اردن     کے یہودی آباد کاروں کی تیار کردہ مصنوعات  کی درآمد اور ان کی فروخت پر پابندی  لگادی ۔

 اس فیصلے کے خلاف  اسرائیلی وزیر دفاع آویگادور لائیبیر مین  نے  آئر لینڈ   سے سفارتی تعلقات توڑنے کی  دھمکی دے دی ۔

  اپنے ٹویٹر اکاونٹ  پر لائبیر مین  نے  اس فیصلے   پر سخت تنقید کی   اور اسے  اسرائیل کے خلاف نفرت آمیز عمل قرار دیا ۔

 لائبیر مین نے کہا کہ  اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والوں  کو ہم اپنا دوسرا گال  پیش نہیں کر سکتے  لہذا جوابی کاروائی کے طور پر   ہماری حکومت  ڈبلن  میں متعین سفارت خانہ بند کر دے تو بہتر ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں