اسرائیلی فورسز نے فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا

اسرائیلی فورسز نے بیت اللحم کے علاقے باتیر میں بلا اجازت تعمیر کو وجہ بنا کر راعد ابو حارثیہ نامی فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا

1004873
اسرائیلی فورسز نے فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے  کے شہر بیت اللحم  میں فلسطینیوں کے گھر کو مسمار کر دیا۔

بیت اللحم کی علیحدگی کی دیوار اور رہائشی یونٹوں کے ساتھ جدوجہد کے وفد کے افسر حسن بوریجیہ  نے موضوع سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے بیت اللحم کے علاقے باتیر میں بلا اجازت تعمیر کو وجہ بنا کر راعد ابو حارثیہ نامی فلسطینی کا گھر مسمار کر دیا ہے۔

بوریجیہ کے مطابق مذکورہ گھر چند سال قبل تعمیر کیا گیا، گھر کے مالک نے اجازت کے لئے اسرائیل حکام کو درخواست پیش کی لیکن اس درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل ، فلسطینیوں کو دریائے اردن کے Cزون میں  گھر بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔



متعللقہ خبریں