شام، ادلیب پر فضائی حملے میں 42 شہری لقمہ اجل

ادلیب کی  سول دفاعی  تنظیم کے منیجر مصطفی حاجی یوسف کا کہنا ہے کہ کل رات ادلیب کے شمالی مضافات پر فضائی حملہ ہوا

989227
شام، ادلیب پر فضائی حملے میں 42 شہری لقمہ اجل

شام میں جھڑپوں سے پاک علاقے   کی سرحدوں کے اندر واقع زردنہ گاؤں پر فضائی حملے میں 42 شہری ہلاک جبکہ 80 زخمی ہو گئے۔

ادلیب کی  سول دفاعی  تنظیم کے منیجر مصطفی حاجی یوسف کا کہنا ہے کہ کل رات ادلیب کے شمالی مضافات پر فضائی حملہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ علاقے پر پہلے ایک حملہ کیا گیا اور جب امدادی ٹیمیں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہی تھیں تو اس وقت دوبارہ حملہ کیا گیا ، زیادہ تر اموات دوسرے حملے میں ہوئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہلاک شد گان میں 10 بچے اور 9 خواتین  بھی شامل ہیں۔

یہ حملے ایسی و 24 قسم کے روسی  لڑاکا طیاروں کے ذریعے کیے گئے۔

 



متعللقہ خبریں