درنہ شہر کا 75٪ ہمارے قبضے میں ہے:لیبیائی فوج

گزشتہ  روز جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ لیبیا کی فوج نے شہر کے 75% حصّے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ شہر کے مشرقی حصّے میں بھی داخل ہو چکی ہے

986126
درنہ شہر کا 75٪ ہمارے قبضے میں ہے:لیبیائی فوج

لیبیا کے فوجی  ذرائع نے بتایا ہے کہ درنہ شہر میں داعش تنظیم کے مرکزی اڈوں  کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

گزشتہ  روز جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ لیبیا کی فوج نے شہر کے 75% حصّے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور وہ شہر کے مشرقی حصّے میں بھی داخل ہو چکی ہے۔

اس سے قبل، لیبیا کی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر درنہ شہر میں کامیابی اور آزادی کا لمحہ  قریب آنے کا اعلان کر چکے  تھے ۔

 یاد رہے کہ جنرل حفتر کی فوج ایک ماہ سے درنہ کو آزاد کرانے کے لیے حملوں میں مصروف ہے۔

یہ واحد شہر ہے جو اب تک لیبیا کی قومی فوج کے کنٹرول سے باہر ہے۔

حفتر نے یوٹیوب پر جاری وڈیو میں بتایا کہ ان کی فوج درمہ شہر کے مضافات اور اطراف کو دہشت گرد جماعتوں سے پاک کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔

درنہ شہر لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے 1000 کلو میٹر مشرق میں اور بن غازی شہر سے تقریبا 300 کلومیٹر مشرق میں واقع ہےجس پر 2011 میں معمر قذافی کی حکومت کے سقوط کے بعد سے شدت پسندوں کا قبضہ ہے۔

 



متعللقہ خبریں