عراق: داعش کی عورتوں کی ونگ کی سرغنہ گرفتار ہو گئی

صوبہ موصل  میں دہشت گرد تنظیم داعش کی عورتوں کی ونگ کی نام نہاد اعلیٰ سطحی سربراہ  گرفتار ہو گئی

984807
عراق: داعش کی عورتوں کی ونگ کی سرغنہ گرفتار ہو گئی

عراق کے صوبہ موصل  میں دہشت گرد تنظیم داعش کی عورتوں کی ونگ کی نام نہاد اعلیٰ سطحی سربراہ  گرفتار ہو گئی ہے۔

موصل پولیس ڈائریکٹریٹ  بریگیڈئیر جنرل حماد نامس الجیبوری نے کہا ہے کہ مخبری  ہونے پر پولیس نے کاروائی کر کے داعش کے اعلیٰ سطحی دہشت گردوں میں سے واجدہ جاسم نوح  کو موصل کی جنوب مغربی تحصیل المیمون  سے گرفتار کر لیا ہے۔

اطلاع کے مطابق جیبوری دہشت گرد عورتوں  کے  موصل کے جنوب مغربی جتھوں  کی سرغنہ ہے۔

واضح رہے کہ عراق سکیورٹی فورسز  جولائی 2017 کو موصل کو دہشت گرد تنظیم داعش سے واپس لینے کے بعد سے لے کر اب تک دہشت گرد تنظیم کے اراکین اور تنظیم سے منسلک افراد کو گرفتار کرنے کے لئے آپریشن کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں