خواتین کے خلاف بدسلوکی کا سدباب ، نیا قانون شاہ کی منظوری کا منتظر

سعودی مجلس شوری نے  خواتین کے خلاف  بد سلوکی   اور جنسی  ہراسگی  روکنے کے سد باب کےلیے  ایک نیا قانون تیار کیا ہے جسے منظوری کےلیے شاہی محل روانہ کر دیا گیا ہے

980938
خواتین کے خلاف بدسلوکی کا سدباب ، نیا قانون شاہ کی منظوری کا منتظر

 سعودی مجلس شوری نے  خواتین کے خلاف  بد سلوکی   اور جنسی  ہراسگی  روکنے کے سد باب کےلیے  ایک نئے قانون کی منظوری دی ہے۔

 سعودی سرکاری خبر رساں  ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ، شوری کے نائب  صدر یحیی بن عبداللہ سمن  نے بتایا کہ  اس قانون  کو شاہ سلمان کی ہدایات پر    محکمہ داخلہ  نے تیار کیا  جسے منظوری کےلیے    شاہ سلمان  کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ قانون کے تحت ،خواتین کے خلاف بد سلوکی اور جنسی ہراسگی  کے سد باب ،   اس کے مرتکب افرادکے خلاف   سزاوں  پر عمل درآمد  اور متاثرہ  افراد کے تحفظ اور اُن کی    عزت نفس  کاخیال رکھا   جائے گا۔

 یاد رہے کہ سعودی حکومت نے  گزشتہ سال خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت  دی تھی جس پر جون   2018 سے عمل درآمد شروع ہو رہا ہے  ۔

 

 



متعللقہ خبریں