اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کے لئے عالمی فٹبال کپ کے میچ دیکھنا ممنوع قرار دے دیا

ہم ،اسرائیلی جیلوں میں بند حماس کے اراکین کو عالمی کپ کے میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے: گیلاڈ ایرڈین

980388
اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کے لئے عالمی فٹبال کپ کے میچ دیکھنا ممنوع قرار دے دیا

اسرائیل نے ، حماس کے رکن فلسطینی قیدیوں کے لئے سال 2018 عالمی فٹبال کپ کے میچ دیکھنا ممنوع قرار دے دیا ہے۔

اسرائیل کے ذرائع ابلاغ میں شائع  ہونے والی خبر کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں بند حماس کے رکن قیدی ماہِ جون میں روس میں متوقع عالمی فٹبال کپ کے میچ نہیں دیکھ سکیں گے۔

اسرائیل کے وزیر برائے سوشل سکیورٹی گیلاڈ ایرڈین نے کہا ہے کہ ایسے دور میں کہ جب حماس نے غزہ میں 2 اسرائیلی فوجیوں کی لاشوں کو تحویل میں لے رکھا ہے،  ہم ،اسرائیلی جیلوں میں بند حماس کے اراکین کو عالمی کپ کے میچ دیکھنے کی اجازت دینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ فلسطین کے سرکاری ذرائع کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں تقریباً 6 ہزار 500 فلسطینی بند ہیں جن میں  450 انتظامی قیدی، 12 اسمبلی ممبران اور 300 بچے شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں