اسرائیلی طیاروں کا میزائلوں سے حملہ

اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مغرب میں ماہی گیروں کی بندرگاہ پر دو کشتیوں کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا

976947
اسرائیلی طیاروں کا میزائلوں سے حملہ

اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مغرب میں ماہی گیروں کی بندرگاہ پر دو کشتیوں کو 3 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد کشتیوں میں سے ایک میں آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاع کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے نشانہ بنائی جانے والی یہ 2 کشتیاں غزہ کے گرد محاصرے کو توڑنے کے لئے آئندہ ماہ علاقے میں آنے والے بحری جہازوں کے استقبال کے لئے تیار کی گئی تھیں۔

ان کشتیوں کو ایک ماہ سے مختصر مدت میں دوسری دفعہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی طیاروں نے کل بھی  غزہ کی پٹّی  کے شمال میں القاسم بریگیڈ  کے اہداف پر 6 میزائل پھینکے تھے۔

دونوں حملوں میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔



متعللقہ خبریں