فلسطین کا فوجداری عدالت سے رابطہ،اسرائیل برہم ہوگیا

دی ہیگ میں قائم  عالمی  فوجداری عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ انہوں نے عدالت کی منصفہ فاتو بین سُودا سے ملاقات کے دوران اسرائیل کے خلاف شکایت درج کرا دی ہے

976823
فلسطین کا فوجداری عدالت سے رابطہ،اسرائیل برہم ہوگیا

دی ہیگ میں قائم  عالمی  فوجداری عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ انہوں نے عدالت کی منصفہ فاتو بین سُودا سے ملاقات کی ہے۔

 ملاقات میں  انہوں نے اسرائیلیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کے خلاف ایک دستاویز بھی جمع کرائی ہے ۔

فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی آبادکاری سے متعلق پالیسی اور وہاں انسانی حقوق کی مبينہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے دی ہیگ  یہ درخواست گزشتہ روز جمع کرائی ہے۔

اس دستاویز میں فلسطین کی جانب سے 2014ء میں آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم کرنے کے بعد مغربی اردن، مشرقی یروشلم اور غزہ  کی پٹی کے حوالے سے اسرائیلی پالیسیوں کی تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں کے دوران غزہ میں احتجاج کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینیوں کی ہلاکت کے واقعات کی شفاف تحقیقات کا ذکر بھی شامل ہے۔

دوسری جانب سے اس فلسطینی اقدام کے رد عمل میں اسرائیل نے اسے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے۔

اسرائیل کو امید ہے کہ آئی سی سی اور اس کے وکلاء  فلسطین کے دباؤ میں نہیں آئیں گے اور فلسطینیوں کی جانب سے عدالت کو سیاسی بنانے کی کوششوں کے خلاف اپنے موقف پر ڈٹے رہیں گے۔

اسرائیل نے فلسطینیوں کی طرف سے بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست کی قانونی حیثیت پر بھی سوال اٹھا دیا ہے۔

  اسرائیلی  دفتر  خارجہ کے مطابق،  عالمی  فوجداری عدالت اسرائیل- فلسطین  تنازعے  پر تحقیقات کی مجاز نہیں ہے کیونکہ ایک تو اسرائیل اس عدالت کا رکن نہیں ہے اور دوسرا فلسطینی انتظامیہ کا ریاستی وجود بھی نہیں ہے۔

 



متعللقہ خبریں