میری اولاد کی موت کا ذمہ دار  اسرائیل ہے: ایک ماں کی فریاد

قتل عام میں 8 ماہ کی بچی لیلیٰ بھی اسرائیلی فوجیوں کی پھینکی گئی آنسو گیس سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئی

971943
میری اولاد کی موت کا ذمہ دار  اسرائیل ہے: ایک ماں کی فریاد

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اور عظیم تباہی کے طور پر پہچانے جانے والے یومِ نقبہ کی 70 ویں سالانہ یاد کے موقع پر پُر امن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 62 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے کل ایک اور فلسطینی 51 سالہ ناصر احمد غراب کو شہید کر دیا ہے۔

واقعے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 770 سے تجاوز کر چکی ہے۔

بیان کے مطابق شہداء میں سے  8 اٹھارہ  سال سے کم عمر نوجوان ہیں جبکہ زخمیوں میں 225 بچے اور 86 عورتیں شامل ہیں۔

قتل عام میں 8 ماہ کی بچی لیلیٰ بھی اسرائیلی فوجیوں کی پھینکی گئی آنسو گیس سے متاثر ہونے کے بعد جاں بحق ہو گئی ہے۔

لیلیٰ کی ماں نے مریم الغندر نے اپنی بچی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو میں اسے دل بھر کے پیار بھی نہیں کر سکی تھی کہ اسرائیلی فوجیوں نے اسے مجھ سے چھین لیا ہے۔

مریم نے کہا کہ اس کی بیٹی کے چہرے پر ہمیشہ ایک مسکراہٹ کھیلتی  رہتی تھی۔ میری اولاد کی موت کا ذمہ دار  اسرائیل ہے۔



متعللقہ خبریں