ایران: داعش کے 8 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی

گذشتہ سال اسمبلی اور آیت اللہ خامنائی کی قبر پر حملوں کی وجہ سے عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے دہشت گرد تنظیم داعش کے 8 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی

969618
ایران: داعش کے 8 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی

ایران میں گذشتہ سال اسمبلی اور آیت اللہ خامنائی کی قبر پر حملوں کی وجہ سے عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے دہشت گرد تنظیم داعش کے 8 دہشت گردوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے لئے بیان میں تہران انقلابی عدالتوں کے سربراہ غضنفر  عابدی  نے کہا ہے کہ گذشتہ سال بیک وقت کئے جانے والے حملوں کے بعد حراست میں لئے جانے والے  اور عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے داعش کے اراکین کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے۔

فیصلے کے خلاف 20 دن کے اندر اندر اپیل کئے جا سکنے کا ذکر کرتے ہوئے عابدی نے کہا ہے کہ دیگر 18 ملزمین کے خلاف عدالتی کاروائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں 7 جون 2017 کو اسمبلی اور خامنائی کی قبر پر بیک وقت بم حملے کئے گئے تھے جن کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں