فلسطینیوں کے پُر امن مظاہروں پر ایک بار پھر اسرائیل کی جارحیت

اسرائیلی قوتوں نے  مظاہرین  آنسو گیس  پھینکی جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا

969180
فلسطینیوں کے پُر امن مظاہروں پر ایک بار پھر اسرائیل کی جارحیت

پُر امن مظاہرے  کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیل فوج کی فائرنگ سے ایک  شہری شہید  ہو گیا۔

غزہ کی  سرحدوں  پر ہزاروں فلسطینیوں نے مسلسل ساتویں جمعے اپنی سر  زمین پر اسرائیلی  قبضے کے خلاف مظاہرہ کیا جس میں صیہونی فورسز نے ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے  عوام پر  کی فائر کھول دیا   جس سے  ایک فلسطینی شہید اور 973 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں بچے، خواتین اور حفظان صحت کے عملے کے افراد بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی قوتوں نے  مظاہرین  آنسو گیس  پھینکی جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور ٹائر جلا کر اسرائیلی سرحد کی طرف پھینکے، مظاہرین  نے آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

ادھر انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی ہزاروں افراد نے امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے اعلان کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ہزاروں افراد نے  فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے  فلسطینیوں سے  اظہار یکجہتی کیا۔

30 مارچ سے جاری پُر امن مظاہروں میں ابتک 53 فلسطینی شہری کہ جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں