ایران نے اگر جوہری اسلحہ بنانا شروع کر دیا تو ہم بھی باز نہیں رہیں گے:سعودی وزیرخارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سی این این سے گفتگو کے دوران واضح کیا ہے کہ اگر ایرن جوہری  اسلحہ  بناتا ہے تو پھر ان کا ملک بھی اپنے جوہری ہتھیار بنائے گا

967743
ایران نے اگر جوہری اسلحہ بنانا شروع کر دیا تو ہم بھی باز نہیں رہیں گے:سعودی وزیرخارجہ

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ اگر ایرن جوہری  اسلحہ  بناتا ہے تو پھر ان کا ملک بھی اپنے جوہری ہتھیار بنائے گا۔

انھوں نے یہ بات گزشتہ روز سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

امریکی ٹی وی چینل کے نمائندے نے ان سے یہ سوال پوچھا تھا کہ اگر ایران امریکہ کے 2015 کے جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد اپنا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام دوبارہ شروع کردیتا ہے تو کیا ریاض بھی از خود ایک جوہری بم بنائے گا؟

اس کے جواب میں عادل الجبیر نے کہا کہ  اگر ایران جوہری صلاحیت حاصل کرتا ہے تو پھر ہم بھی اس صلاحیت کے حصول کے لیے جو بن پڑا   وہ کریں گے۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب ماضی میں بھی یہ کہہ چکا ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے جو کچھ کرے گا وہ اس کا مقابلہ کرے گا۔

اب وزیر خارجہ عادل الجبیرنے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کے ایک روز بعد پھر اس مؤقف کا اعادہ کردیا ہے۔



متعللقہ خبریں