شام سے وادی گولان پر میزائل حملہ، اسرائیل کی جوابی کاروائی

اطلاع ملی ہے  کہ  مسلح عسکریت پسندوں نے شام سے اسرائیل کے زیر تسلط علاقے وادی گولان پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے بعد اسرائیل نے بھی جواباً شام پرمیزائل حملہ کیا

967841
شام سے وادی گولان پر میزائل حملہ، اسرائیل کی جوابی کاروائی

 اطلاع ملی ہے  کہ  مسلح عسکریت پسندوں نے شام سے اسرائیل کے زیر تسلط علاقے وادی گولان پر میزائل حملہ کیا ہے جس کے بعد اسرائیل نے بھی جواباًشام  پر  میزائل حملہ کیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  سانا نے ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ شامی فضائی دفاعی فوج  نے اسرائیل سے داغے گئے میزائل تباہ کر دیے۔

دوسری جانب ،اسرائیل نے وادی گولان میں میزائل حملے کی ذمہ داری ایران پر عائد کی ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے کہا کہ شام  میں موجود وادی گولان میں ایرانی فوج نے اسرائیلی اہداف پر 20 گولے اور میزائل داغے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے بعض میزائل حملے ناکام بنا دیے اور  ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

 اسرائیلی فوج نے شام سے کیے گئے حملوں کے جواب میں بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔



متعللقہ خبریں