یمن:اتحادی فوج کی اہم وزارتوں پر بمباری،متعدد باغی ہلاک کرنے کا دعوی

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عرب اتحاد کے طیاروں نے آج صبح کے وقت باغی حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی عمارتوں کو نشانہ بنایا جن میں متعدد باغیوں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے

965548
یمن:اتحادی فوج کی اہم وزارتوں پر بمباری،متعدد باغی ہلاک کرنے کا دعوی

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عرب اتحاد کے طیاروں نے آج صبح کے وقت باغی حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے کتاف، باقم، ملاحیط اور میدی کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کے مورچہ بند ٹھکانوں پر بھی درجنوں حملے کیے۔

ان  حملوں میں درجنوں باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

 دوسری جانب، یمن کی سرکاری فوج  نے   صعدہ کے مشرق میں کتاف کے محاذ پر پیش قدمی اور کتاف ضلع کے مراکز پر دھاوے کی تصدیق کی ہے۔

 واضح رہے کہ یمنی فوج کو باقام میں آل صبحان اور ابوبا کے علاقوں پر مکمل کنٹرول  بھی حاصل ہو گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں