زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ گئی

تیس مارچ سے جاری گرینڈ واپسی مارچ کے پُر امن مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے انتہائی طاقت کے استعمال کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ گئی

964832
زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ گئی

اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ  کی سرحد پر فلسطینی 30 مارچ سے  لے کر اب تک پُر امن مظاہروں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے انتہائی طاقت کے استعمال کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدریٰ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی فوج کی مداخلتوں کے نتیجے میں غزہ کی سرحد پر کئے جانے و الے گرینڈ واپسی مارچ مظاہروں کے دوران 7 ہزار 945 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

زخمیوں میں سے 100 کو مظاہروں کے دوران  ابتدائی طبّی امداد  کے اہلکاروں کی طرف سے طبّی امداد فراہم کئے جانے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے قدریٰ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے 25 ایمبولینسوں پر اصلی گولیوں اور آنسو گیس سے حملہ کیا۔



متعللقہ خبریں