ترک فوجیوں کی مدد سے عفرین میں معمول کی زندگی بحال ہو رہی ہے

سالہا سال سے دہشت گرد تنظیموں کے مظالم  سے تنگ آتے ہوئے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے  شہری خوشی خوشی  واپس لوٹ رہے ہیں

964366
ترک فوجیوں کی مدد سے عفرین میں معمول کی زندگی بحال ہو رہی ہے

ترک مسلح افواج کے شامی علاقے عفرین  میں شاخ ِ زیتون آپریشن کے بعد علاقے کے مکینوں کی واپسی کا عمل جاری ہے۔

خوردنی اشیاء کی ترسیل اور باقاعدگی سے حفظان صحت کی خدمات فراہم  کیے جانے والے  علاقے میں ترک فوجیوں نے 208 بارودی سرنگیں اور 1 ہزار 129  دستی بموں کو ناکارہ بنایا ہے۔

ترک فوجی دستے محفوظ علاقوں کو  شہریوں کی واپسی کو ممکن بنانے کے لیے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

ان امور کے ساتھ ساتھ عفرین  میں معمول کی زندگی کی بحالی کے لیے  ترک آفات و ہنگامی حالات کا ادارہ، ترک  ہلال احمر اور اقوام متحدہ  شہریوں کو انسانی امداد بہم پہنچانے میں سرگرداں ہیں۔

علاوہ ازیں  ترک محکمہ صحت کی جانب سے قائم کردہ  موبائل اسپتال اور عفرین کے اسپتالوں میں حفظان صحت کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس طرح  سالہا سال سے دہشت گرد تنظیموں کے مظالم  سے تنگ آتے ہوئے اپنے گھر بار کو ترک کرنے والے  شہری خوشی خوشی  واپس لوٹ رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں