عراق، کرکوک کے مضافات میں داعش کے تین دہشت گرد فضائی حملے میں ہلاک

ملک میں داعش کی عسکری طاقت ختم ہو چکی ہے اور اب بچے کچھے دہشت گرد ویرانوں میں  روپوش  ہیں، محکمہ پولیس

964434
عراق، کرکوک کے مضافات میں داعش کے تین دہشت گرد فضائی حملے میں ہلاک

عراقی فوج کی کرکوک میں فضائی کاروائی میں دہشت گرد تنظیم داعش کے تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

کرکوک محکمہ پولیس کے  پریس   افسر  افرس یف  کامل  کا کہنا ہے کہ کرکوک سے 40 کلو میٹرکی دوری پر  واقع ایک ویران  محلے میں روپوش دہشت گردوں   کے خلاف فضائی کاروائی کی گئی جس دوران تین دہشت گرد جہنم رسید ہو گئے۔

انہوں  نے بتایا کہ ملک میں داعش کی عسکری طاقت ختم ہو چکی ہے اور اب بچے کچھے دہشت گرد ویرانوں میں  روپوش  ہیں۔

کامل نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی قوتوں  نے آپریشن کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کر لیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں