عرب لیگ کا مراکش سے اظہار یکجہتی،ایران کی سرزنش

عرب لیگ نے بھی ایران کے مقابلے میں مراکش کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے رباط کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے

963008
عرب لیگ کا مراکش سے اظہار یکجہتی،ایران کی سرزنش

عرب لیگ نے بھی ایران کے مقابلے میں مراکش کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے رباط کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

عرب لیگ کی طرف سے جاری کردہ  بیان  کے مطابق ،مراکش میں ایران کی مجرمانہ مداخلت انتہائی خطرناک ہے۔

عرب لیگ نے  ایران کی مراکش میں" پولیساریو  محاذ"   معاونت  کی  شدید مذمت  کی اور اسے مراکش کی قومی سلامتی کے خلاف خطرناک سازش سے تعبیر کیا۔

عرب لیگ کے ترجمان محمود عفیفی نے کہا کہ حال ہی میں سعودی عرب کےشہر الظہران میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں بھی ایران کی عرب ممالک کے اندرونی امور میں کھلی مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں