شام میں کیمیائی حملوں کے بعد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس،صورت حال پر غور

شام میں دوما کے مقام پر مخالفین کے خلاف کارروائی کے دوران مبینہ طور پر شامی فوج کی طرف سے کیے گئے کیمیائی حملے کے بعد سلامتی کونسل کے دو الگ الگ اجلاس منعقد کیے گئے

947004
شام میں کیمیائی حملوں کے بعد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس،صورت حال پر غور

شام میں دوما کے مقام پر مخالفین کے خلاف کارروائی کے دوران مبینہ طور پر شامی فوج کی طرف سے کیے گئے کیمیائی حملے کے بعد سلامتی کونسل کے دو الگ الگ اجلاس منعقد کیے گئے۔

خبر کے مطابق، سلامتی کونسل کے ایک اجلاس کی درخواست امریکہ اور دیگر  کی روس کی جانب سے دی گئی تھی۔

 یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوئے  جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں کیمیائی حملے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

 صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ دوما میں شہریوں پر کیمیائی حملہ کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

روس کی درخواست کے ایک منٹ بعد امریکہ، فرانس، برطانیہ، پولینڈ، ہالینڈ، سویڈن، کویت اور پیرو کی جانب سے شام میں مبینہ کیمیائی حملے پر غور کے لیے سلامتی کونسل کے اجلاس کا مطالبہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں