رفح پر حملوں میں شدت لائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اعلان کیا کہ مزید فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں مزید حملے کیے جائیں گے جہاں تقریباً 15 لاکھ بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہے

2140600
رفح پر حملوں میں شدت لائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ نے اعلان کیا کہ مزید فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا اور غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح میں مزید حملے کیے جائیں گے جہاں تقریباً 15 لاکھ بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہے۔

وزارت دفاع  کےمطابق، گیلنٹ نے گزشتہ روز رفح کے قریب ایک علاقے کا دورہ کیا۔

گیلنٹ نے کہا کہ رفح میں مزید فوجیوں کو تعینات کیا جائے گا کیونکہ اسرائیلی فوج حماس کے خلاف اپنا حملہ جاری رکھے ہوئے ہے، علاقے میں اضافی فوجیوں کے داخل ہونے کے ساتھ  یہ حملے جاری رہیں گے۔

 گیلینٹ نے یہ استدلال دیا کہ  حماس کے پاس کافی گولہ بارود ختم ہو چکا ہے، یہ آپریشن مزید تیز ہو جائے گا اور حماس اب ایسی تنظیم نہیں رہی جو خود کو نئے سرے سے تیار کر سکے۔

چھ مئی کو اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں رفح کے مشرق میں کچھ محلوں کو خالی کرنے کی درخواست کی جہاں زبردستی بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی تھی اور 7 مئی کی صبح اس نے رفح پر زمینی حملہ کیا اور اعلان کیا کہ اس نے رفح پر قبضہ کر لیا ہے۔



متعللقہ خبریں